جنگی طیاروں کی کمی کا شکار فضائیہ سے سبکدوش ہونے سے صرف تین دن قبل ایر
چیف مارشل اروپ راہا نے آج کہا کہ فضائیہ کو اپنی عسکری صلاحیت برقراررکھنے
کے لئے کم سے کم 200جنگی جہازوں کی ضرورت ہے۔ایر چیف
مارشل نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل پریس کانفرنس میں مختلف امور پر بے باک رائے دی۔طیاروں کی کمی کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ
فضائیہ کو اگلے پانچ سے دس سالوں میں کم سے کم 200جنگی طیارے چاہئے۔